ملک دشمنوں کو امن گوارا نہیں: منور حسین شاہ جماعتی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا قانون موجود ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ کرایا جانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ ملک میں مخصوص گروہ مسلمانوں کے اتحاد اور بھائی چارے کو توڑنے کیلئے سرگرم ہے جس سے نجات حاصل کرنے کیلئے علماء کرام و مشائخ عظام کو متحد ہو کرنا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے عظمت سیدنا امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے حوالے سے جامع مسجد مہرالملت میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔  انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں عشروں بعد امن قائم ہوا ہے جو ملک دشمن قوتوں کو کسی طور گوارا نہیں لہٰذا وہ اپنے مکروہ عزائم کیلئے مقامی عناصر کو استعمال کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے مذہبی طبقے کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔ خدارا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسے عناصر کی فوری سرکوبی کر کے انہیں پھر سے پنپنے کا موقع ہی ہی نہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن