ہرات(شِنہوا)افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے شدید لڑائی کے بعد ایک اہم سرحدی قصبے اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے جو ایرانی سرحد سے ملحقہ مغربی صوبہ ہرات کی ایک مرکزی تجارتی گزرگاہ ہے۔ایک مقامی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے جمعرات کی شام شدید لڑائی کے بعد سرحدی قصبے اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں کے کسٹمز دفتر نے اپنی سرگرمیاں روک دی ہیں۔اسی اثنا میں وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے شِنہوا کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر طالبان عسکریت پسندوں کے اسلام قلعہ پر قبضہ کی تصدیق نہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہلاکتوں سے بچنے کیلئے سلامتی اور دفاعی فورسز کو اسلام قلعہ کی گزرگاہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے اور باغیوں کو بے دخل کرنے کیلئے جلد ہی بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی جائیگی۔طالبان تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جنگجوں نے ایرانی سرحد سے ملحقہ اسلام قلعہ کسٹمز اور افغانستان کو ترکمانستان سے جوڑنے والے سرحدی قصبے تورغوندی پر قبضہ کر لیا ہے۔حکام نے تاحال طالبان کے دعووں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
افغانستان، طالبان کاشدید لڑائی کے بعد ایران کی سرحد سے ملحقہ اہم قصبے پر قبضہ، کسٹمز سرگرمیاں بند
Jul 10, 2021