بحیرہ عرب،خلیجی بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع 

Jul 10, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیجی بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئیں، بدلتی ہوئی موسمی صورتحال میں آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے اس دوران موسلادھار بارش کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، برساتی نالوں میں طغیانی کے علاوہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 10 جولائی کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،شمال مشر قی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔اتوار 11 جولائی کو کشمیر، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ پیر 12 جولائی کو کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ 13 جولائی, 2021 منگل کو پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ 14 جولائی, 2021 بروز بدھ پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جمعرات 15 جولائی کو پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی/جنوبی بلوچستان اور سندھ میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے۔

مزیدخبریں