اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے جمعہ کو پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے ملاقات کی جس میں مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے بارے وزارت کی پالیسی اور کارکردگی بارے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرمغرب میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور اس کے سد باب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔