نئی دہلی : بھارتی پولیس نے عوام میں کرونا سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے مشہور زمانہ پینٹنگ مونا لیزا کو بھی ماسک پہنا دیا۔بھارت میں کرونا وائرس کی مہلک ترین ڈیلٹا قسم نے شدید تباہی پھیلا رکھی ہے جب کہ بلیک فنگس نامی بیماری بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باوجود بھارتی شہری احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل نہیں کررہے، اسی لیے پولیس نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلیے عالمی شہرت یافتہ مصور لیونارڈو دا ونچی کی آئیکونک پینٹنگ مونا لیزا میں کچھ تبدیلی کی ہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور کی پولیس نے مونالیزا کی تصویر میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اسے ماسک پہنایا اور ہاتھوں میں دستانے پہناکر سینیٹائزر تھما دیا اور اس پر دور جدید کا آرٹ تحریر کردیا۔
بھارتی پولیس نے مونالیزا کو ماسک اور دستانے کیوں پہنائے؟
Jul 10, 2021