برطانوی کمپنی نے کئی سال تک خوش نما اور تازہ رہنے والے گلاب تیار کرلیے، لیکن اس گلاب کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی۔مہکتے ہوئے خوش رنگ پھول کسے اچھے نہیں لگتے، ان کی بھینی بھینی خوشبو اپنے قریب رہنے والے افراد کو معطر کردیتی ہے لیکن گلاب کے پھولوں کی الگ ہی بات ہوتی ہے لیکن دبئی میں ایسے پھول کاشت کیے گئے ہیں جو کئی برس تک تروتازہ رہیں گے لیکن ان کی قیمت ہزاروں ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی فور ایور روز نے پہلے دارالحکومت لندن میں غیرمعمولی خوبصورت اور کئی برس تک تازہ رہنے والے گلاب کے پھولوں کی کاشت شروع کی اور اب دبئی میں بھی ایک برانچ کھولی ہے۔دبئی کی کمپنی کے مالک ابراہیم الصمدی کا کہنا تھا کہ ان پھولوں کو ایکواڈور کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے کیوں کہ آتش فشاں کی راکھ میں اگنے والے پھول فطری طور پر کئی برس تک تازہ رہتے ہیں۔