خانیوال (خبر نگار) تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کا پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار،وہاڑی منتقل،تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل نواحی علاقہ46/10Rمیں یاسمین کے چہرے اور جسم پر تیز اب پھینک دیا گیا تھا جس سے وہ بْری طرح جھلس گئی تھی نامزد ملزم سجاد کو گرفتار کرلیا تھا حقائق کے باعث یاسمین کے ہی قریبی عزیز نوجوان فضل کو حراست میں لے لیا گیا تھا جسے خصوصی عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا سب انسپکٹر تفتیشی غلام رسول کے مطابق یہ وقوعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخشانہ ہے ا یاسمین بی بی نے آر پی او ملتان کو تبدیلی تفتیش کیلئے درخواست دی جس پر رپورٹ طلب کی گئی جس کیب عد اس مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرکے وہاڑی منتقل کردی گئی ہے۔اس طرح تیزاب گردی کا شکار ہونے والی یاسمین بی بی خانیوال پولیس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انصاف کے حصول کے لیے وہاڑی پہنچ چکی ہے ۔
تیزاب گردی کا شکار خاتون کا پولیس تفتیش پر عدم اظہار اعتمادِ ‘ وہاڑی منتقل
Jul 10, 2021