وہاڑی(ڈسڑکٹ رپورٹر)ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل کی زیرِ صدارت سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کنٹرول روم انچارج محمد عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ جون 2021میں 58093ریسکیو کنٹرول روم میں کُل کالز موصول ہوئیں ان میں سے 1758ایمرجنسی کالز پائی گئیں جن پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو ایمرجنسی کور فراہم کیا گیا۔جبکہ روڈٹریفک ایکسیڈنٹ518، آگ لگنے کے 46واقعات،کرائم کیس60، جبکہ میڈیکل ایمرجنسی ودیگرحادثات 1124شامل ہیں۔
جون میں 1758ا متاثرین کو ایمرجنسی فراہم کی محمد عمران
Jul 10, 2021