میرپور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری جبار احمد منہاس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمر عبدالرحمن کی شمولیت پی ٹی آئی کیلئے نیک شگون ہے ، ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سابق جنرل سیکرٹری اور انچارج مسلم لیگی الیکشن مہم عمرعبدالرحمن جرال ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کر کے اپنے عزیز اقارب دوست احباب سمیت مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ بیرسٹر سلطان کی حمایت کر کے درست اور بروقت فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم لیگی امیدوار اسمبلی نے سیاسی کارکنان کی جس طرح عزت نفس کو مجروح کیا ہے اس کا بدلہ یہی بنتا تھا کہ اس کی عبرت ناک شکست میں ہر مسلم لیگی کارکن اپنا کردار ادا کرے ووٹ کی پرچی سے بڑا انتقام کوئی اور نہیں ہو سکتا ۔
عمر عبدالرحمن کی پی ٹی آئی میں شمولیت نیک شگون ہے ،جبار منہاس
Jul 10, 2021