حکمرانوں کی ناہلی نے مسائل میں اضافہ کر دیا : خالد جوئیہ، رائو شہاب الدین

کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنما محمد خالد جوئیہ اور رائو شہاب الدین نے کہا کہ حکمرانوں کی ناہلی اور نالایکیوں نے ملکی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس انتقام ،نفرت اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ ملک و قوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔ ملک و قوم کو سنبھالنے کیلئے نئی قیادت کو لانا ضروری ہو چکا ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر  ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی نہیں نمٹ سکتا ۔نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔                                           

ای پیپر دی نیشن