میلسی میںسیاسی  سفارشی  جونیئر  ڈاکٹر ڈپٹی ڈی ایچ او  تعینات 

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت )   تحصیل میلسی میں ڈپٹی ڈی ایچ او کی سیٹ پر سنیئر تجربہ کار ڈاکٹر تعینات کر نے کی بجائے سیاسی شفار ش پر جونیئر ڈاکٹر کو ڈپٹی ڈی ایچ او تعینات کیا گیا ہے جونیئر ڈاکٹر کی بطور ڈپٹی ڈی ایچ او تعیناتی سے ہسپتالوں میں انتظامی اُمور شدید متاثر ہونے لگے ہیں سنیئر اورتجربہ کار ڈاکٹر ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں ڈپٹی ڈی ایچ او عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی چیک کر نے کے لئے ہسپتالوں میں وزٹ کر نے کی بجائے اپنے ٹھنڈے ائرکینڈیشنر روم میں بیٹھ کر ڈیوٹی سرانجام دینے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے تحصیل میلسی میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان نظر آرہا ہے ذرائع کے مطا بق کئی سنیئر ڈاکٹرزاپنے جونیئرکے نیچے رہتے ہوئے کام کر نے سے بھی کترانے لگے ہیں واضع رہے کہ موجودہ ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل میلسی ٹبہ سلطان پور کے چک نمبر 118ڈبلیوبی کے رہائشی ہیں ڈپٹی ڈی ایچ او کے بزرگوں کا رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر جہازیب خان کھچی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے اور ووٹرز بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن