ریلوے سٹیشن میاں چنوں دس سال بعد بھی ٹیلیفون کنکشن بحال کرنے  میں ناکام‘ مسافروں کو پریشانی

میاں چنوں (خبرنگار) ریلوے انتظامیہ کی نااہلی دس سال قبل تین ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹا گیا ٹیلی فون نمبر 117 کا کنکشن بحال نہیں ہوسکا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہری کی جانب سے جب بھی 117 پر کال کی جاتی ہے میاں چنوں رسیو ہونے کی بجائے کال خانیوال رسیو ہوجاتی ہے غلط فہمی کی وجہ سے کئی مسافر ٹرین میں سوار ہونے سے رہ جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن