صوبائی ملازمین 20 فیصد سپیشل الاؤنس سے بھی محروم ہونے کا خدشہ صوبائی ملازمین 20 فیصد سپیشل الاؤنس سے بھی محروم ہونے کا خدشہ

خانیوال (سپیشل رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب کی نااہلی کے سبب صوبائی ملازمین کا 20 فیصد سپیشل الاؤنس سے مرحوم ہوجانے کا خدشہ، پنجاب بھر کے ضلعی اکاؤنٹس دفاتر نے محکمہ خزانہ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن برائے سپیشل الاؤنس پہ اعتراض لگاکر لیٹر صوبائی فنانس سیکرٹری کو بھجوادیے، پنجاب بھر کے ضلعی اکاؤنٹس دفاتر میں جمعے کی شب سے پے رول کا اجرا ہوگیاتفصیلات کے مطابق خانیوال سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران نے صوبائی سیکرٹری خزانہ افتخار علی سہو کو سرکاری طور پہ مراسلے بھیجے ہیں جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ابتدائی پے اسکیل 2017 پہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد سپیشل الاؤنس شامل کرنے کا جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں سپیشل الاؤنس کے لیے جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن ابہام پیدا کرتا ہے دوسری طرف پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بْری خبر یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے سالانہ بجٹ میں جو تنخواہوں میں 10 فیصد سالانہ کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا، اْس کا نوٹیفکیشن بھی تاحال جاری نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن