راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہاہے کہ دووچھہ ڈ یم کی تعمیر سے نہ صرف گھر یلو،زرعی و صنعتی پا نی کی کمی پوری ہوگی بلکہ یہ ایک ز بر دست ٹورسٹ پوا ئنٹ بھی ثا بت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آ فس راولپنڈی میں تر قیا تی سکیموں کے حوالے سے منعقدہ جا ئزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیااجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں، ڈائر یکٹر ڈو یلپمنٹ نا زیہ سد ھن، اے ڈی سی(جنرل) کیپٹن (ر) قا سم علی، اے سی (ریونیو)،ایکسیئن سمال ڈ یمز و د یگر متعلقہ افسران نے شرکت کی کمشنر نے کہا کہ ددوچھہ اور دیگر سما ل ڈ یمز کی تعمیر اسی سلسلے کی ایک کڑ ی ہے تا کہ اسکے ذ ر یعے ہر سال سیلاب کی مد میں لا کھوں کیو سک پا نی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا جا سکے اس مو قع پر ایکسیئن سمال ڈ یمزنے بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ سمال ڈیمزکے ذ ر یعے راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے بارانی علا قوں کو زراعت اور پینے کے لئے پا نی فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ سما ل ڈ یمز کے پاس کل 70ڈیمز کی سکیمیں ہیں جن میں سے57 مکمل و فعال جبکہ 11ز یر تعمیر ہیں ان مکمل و فعال ڈ یمز کی گراس سٹو ر یج صلا حیت219.419MAF ہے اور یہ نہ صرف ز رعی و پینے کا پا نی فراہم کر رہے ہیں بلکہ ما ہی گیری کلچر کو بھی پروان چڑھا رہے ہیں۔