اسلام آباد (نا مہ نگار) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیرا ہتمام اسلام آباد میں پانی کی بد تر ین قلت اور ٹینکراور بورنگ مافیا کے خلاف ترنول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کی ، مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شر کت کی ،اس موقع پرجماعت اسلامی کے رہنماء حا جی فضل رازق اور جماعت اسلامی کے ناظم زون مولانا عزیز الرحمن نے بھی مو جو د تھے ۔احتجاجی دھر نے کے شر کا سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہاپانی کی قلت اور بحران کی وجہ سے ملک کا دارالحکو مت کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے ،شہری اور دیہی علاقوں میں مردو خواتین اور بچے دن بھر پانی کی تلا ش میں سر گر داں نظر آتے ہیں ،حکو مت اور منتخب نمائندوں نے اسلام آباد کے شہر یوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حو الے کر دیا ہے،اسلام آباد کے شہری روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں، انھوںنے کہا اسلام آباد کے شہری پانی کی بو ند بو ند کو تر س رہے ہیں شہر یوں کے گھر وں میں پانی تو آتا نہیں مگر ہزاروں روپے کے بل ہر ماہ آجا تے ہیں، اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے ممبران اور میئر اسلام آباد نے شہر یوں کو ٹینکر اور بور نگ مافیا کے حوالے کر دیا ہے ،انھوں نے کہا شہر ی پوری پوری رات پانی کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں۔، اسلام آباد کے شہر یوں کو یو میہ 140 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ اسلام آباد میں 69ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،اس ساری صورتحال میں شہری تین ہزار روپے میں پانی کو ٹینکر خر یدنے پر مجبور ہیں