ہائیکورٹ نے ڈگری کالج جتوئی کے اڑھائی سو سے زائد طلباء کو بغیر جرمانہ فیس جمع کروا کر امتحان میں بٹھانے کا حکم دیدیا

ملتان (سپیشل رپورٹر)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد نے گورنمنٹ ڈگری کالج جتوئی میں انٹرمیڈیٹ کے اڑھائی سو سے زائد طلباء کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر بغیر جرمانہ فیس جمع کراکے بورڈ امتحانات دینے کی اجازت دے دی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں طلباء نے 10 جولائی کو ہونے والے امتحانات کی رولنمبر سلپس نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ طالب علموں طارق، شیراز، اقبال و دیگر نے قاضی محمد وسیم کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 253 طلباء نے ڈگری کالج جتوئی کے اکاؤنٹ آفس میں 16 فیسیں جمع کرائی تھیں۔ اکاؤنٹ آفس کے کلرکس نے طلباء سے رقم لیکر 16 لاکھ روپے فیسز خورد برد کر لیں، انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ نے کالج کے 3 کلرک معطل کردیے، طلباء کو 5 دن بعد ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن