غلط ویزا، قومی کرکٹر وہاب ریاض لندن سے ڈی پورٹ

Jul 10, 2021

لندن (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے۔ تاہم امیگریشن حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ آپ غلط ویزے پر لندن آگئے ہیں۔ جس کے بعد وہاب ریاض کو ڈی پورٹ کر دیا گیا اور وہ اب ویزا مسائل حل ہونے پر دوبارہ روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے دستبرداری کے بعد ان کی جگہ وہاب ریاض نے لی ہے۔

مزیدخبریں