مکہ مکرمہ +اسلام آباد (ممتاز احمد بڈانی + نامہ نگار) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لئے حج 19 جولائی اور پوری مملکت میں عیدالاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔ سعودی رویت ہلال کمیٹیوں نے جمعہ کی شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی۔ سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک متحدہ عرب امارات‘ عراق‘ لیبیا‘ شام‘ یمن اور دیگر شامل ہیں میں بھی 20 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں کراچی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔
ذوالحج