برسلز (نمائندہ خصوصی)کشمیرکونسل ای یو منگل تیرہ جولائی کو یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں ایکٹرنل ایکشن سروس (یورپی وزارت خارجہ) کے مرکزی دفتر کے سامنے تیرہ جولائی ۱۹۳۱ء ایک روزہ احتجاجی کیمپ لگائے گی۔یاد رہے کہ تیرہ جولائی ۱۹۳۱ء کو اس وقت کے ڈوگرہ سرکار کے حکم پر سرکاری اہلکاروں نے فائرنگ کرکے سری نگر کی جیل کے باہر ان بائیس کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جو ایک کشمیری رہنماء عبدالقدیر کے خلاف مقدمے کی کاروائی دیکھنے گئے تھے دیگر لوگوں کے ساتھ جیل کے باہر جمع تھے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم تمام کشمیری شہداء بشمول تیرہ جولائی کے سری نگر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے ظلم و ستم کا سلسلہ شدت سے جاری ہے اور اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے حالیہ سالوں کے دوران کشمیری بچوں کو بڑی بے دردی سے اپنے مظالم کا نشانہ بنایا ہے۔تیرہ جولائی کے احتجاجی کیمپ کے اختتام پر ایک پیٹیشن بھی ای یو ایکسٹرنل ایکشن سروس کے حکام کو پیش کی جائے گی جس میں یورپی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے حقوق کی پامالیاں روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔
برسلز،کشمیرکونسل یورپی یونین ہیڈکوارٹرزکے سامنے کیمپ لگائے گی
Jul 10, 2021