سونامی عوام پر عذاب بن کر گرا، آزاد کشمیر کے وسائل پر قبضہ نہیں کردینگے: چودہری سعید

میرپور (نمائندہ خصوصی) حلقہ ایل اے تھری میرپور میں شیر کی جارحانہ انگیز جاری۔بیک ٹو بیک سٹیٹ،کور ڈرائیو ز نے کھلاڑیوں کے اوسان خطا کردئیے۔میاں محمد ٹاون،نیوسٹی سیکٹراے(قریش سٹریٹ)نیوسٹی سیکٹر ڈی،ایف ،اے(سادات سٹریٹ)میں درجنوں خاندان مسلم لیگ (ن) میں شامل ،میاں محمد ٹاون بن خرماں میں سیاسی دفتر کا افتتاح،سیکٹر ایف ون میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں عوام علاقہ کی لیگی امیدوارکو مکمل سپورٹ کی یقین دھانی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ ایل اے تھری میرپور سے نامزد امیدوار اسمبلی چودھری محمد سعید نے کہا کہ 12جولائی کو عمران خان نہیں آئے گا یو ٹرن خان اس بار بھی یو ٹرن لے گا۔سفارشی ملاقات کے بعد میرپو ر لانے کے لیے منت ترلے شروع کردئیے ۔وفاق 2021ء انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کریں گے مگر عوامی طاقت سے اُنکا راستہ روکیں گے ۔سونامی عوام پر عذاب بن کر گرا ،آزادکشمیر کے وسائل پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صرف آزادکشمیر کو تعمیر و ترقی اور خوشحال بنانا ہے۔قائد میاںمحمد نواز شریف نے آزادکشمیر کو مالی خود مختاری دی اور راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کو تعمیر وترقی کا گہواہ بنایا۔عوام کو عہدوں کے لالی پاپ دے کر بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے حلقہ ایل اے تھری میرپو رمیں اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیگی امیدوار چودھری محمد سعید نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نیوسٹی سیکٹر اے قریش سٹریٹ مرزا عامر،ٹھیکدار عبدالغفورقریشی،وسیم قریشی،حارث وسیم قریشی،شمرشیر،چودھری عجائب(خانپوری)چودھری تاج،محمدراشد،محمد ناصر ،محمد سلیم،رجب قریشی،چودھر ی مہربان اور نیوسٹی سیکٹر ڈی میںراجہ خرم الطاف،راجہ واجد،راجہ ساغر،اسد گیلانی،فاروق چوہان،عرفان چوہان،راہ ساجد،راجہ ادریس اس موقع پر راجہ بدر،راجہ معروف،سردار شوکت، آشر علی،عارف مغل،راجہ الطاف،نصیر چودھری میرپور کے سب سے بڑے سیکٹر میاںمحمد ٹاون میں ہارون بیگ،یاسر بٹ،قیصربٹ،محمد اجمل،مرزا کالا خان ،محمد عمران،عمران بیگ،شہزاد،راجہ عثمان،عاصم مغل اور نیو سٹی سیکٹر اے( سادات سٹریٹ)میں موودی شاہ ،امجد شاہ،آزادشاہ ،راجہ تنویر،یوسف شاہ،ذوالفقار شاہ، محمد امجد، ظہیر مغل،رشید احمد،محمدانعام،راجہ رحمان،محمد خالق،محمد ارشد،عامر جرال،سجاد شاہ،محمد شہزاد،ثاقب شاہ جبکہ نیوسٹی سیکٹر ایف میں مرزا افضل،راجہ محمد اکبر،مرزا حفیظ، راجہ نصیب اللہ،مرزا انصر،مرزا یاسر،راجہ اکرم،مرزا عارف،مرزا محمدلطیف،مرزا عارف محمد،مرزا قدیر ،مرزا ریاض،مرزا قدوس،راحیل جرال،مرزا محمد علی کو دیگر جماعتیں چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش گی ۔سیکٹر ایف ون راجہ قدیر خان کی رہائشگاہ پر منعقد کارنر میٹنگ میں احتشام نور قادری،راجہ افضل، ملک ساجد،اصغر ایڈووکیٹ،صوفی خالق ، شیخ ثقلین،شفیق بٹ،احمد بٹ،ثاقب آرائیں ،ساجد گجر،چودھری نواز،غفور آرائیں،شبیر نذیر ،بلال بٹ،چودھری الماس ، چودھری جاوید گجر،میر ارشد،طارق عزیز،ملک سلیم،یاسر چودھری بھی موجود تھے۔انتخابی مہم کے دوران راجہ تسلیم انجم،عتیق احمد سدھوزئی،راجہ ربنواز،ٹھیکدار رفیق، سردار شوکت،راجہ معروف،راجہ کامران منظور،خورشید بیگ ،خواجہ خالد،چودھری ذوالفقار ،شاہ میرخان،راجہ اقبال کیانی ،مرزا الیاس،مرزا بشارت بھی ہمراہ رہے۔

ای پیپر دی نیشن