کراچی (نیوزرپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کو ایڈمنسٹریٹر کا لالی پاپ نہیں مسائل کا حل چاہئیے۔ کراچی کے تمام مسائل کا حل اسے بلا تاخیر چارٹرڈ سٹی کا آئینی درجہ دینے میں ہے۔ اہل کراچی کا مطالبہ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ، مردم شماری کے درست نتائج،پینے کا صاف پانی، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ،تعلیم اورعلاج معالجہ کی سہولیات ہیں۔ کراچی کے لئے نئی یونیورسٹیز کے قیام ، قبضہ مافیائوں سے نجات ، نوجوانوں کے لئے روزگار، جدید سیوریج نظام ، میٹرو ٹرینیں، پارکس، کھیلوں کے میداناور سڑکوں کی از سر نو تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یہ سب اسی وقت ممکن ہے جب کراچی کو اس کا آئینی حق دیتے ہوئے دنیا کے بڑے شہروں کی طرز پر چارٹرڈ سٹی کا درجہ دیا جائے۔