کلفٹن ڈولمن مال میں اعجاز اسلم ، اے ڈی ڈی ای  اور دیگر ڈیزائنرز  کی عید کلیکشن لانچ  تقریب 

Jul 10, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)  برانڈسو مارکیٹنگ کے تعاون سے  برانڈ جسٹ پریٹ ریٹیل آؤٹ لیٹ میں اعجاز اسلم ، اے ڈی ڈی ای اور دیگر ڈیزائنرز  کے عید کلیکشن لانچ کرنے کی تقریب کلفٹن ڈولمن مال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ملک کی مشہور ماڈلز‘ ٹی وی آرٹسٹ ‘ گلوکار اور اینکر پرسنز نے کیٹ واک کے ذریعے دستیاب برانڈز کے عید کلیکشن کے ملبوسات کی نمائش کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے اپنی  پسندیدگی کا اظہار کیا۔  معروف اداکار ‘ ماڈل اور  ڈیزائنر اعزاز اسلم ، سمن عابد کے سی ای او برانڈسو ، برہان الدین مٹھی والا اور مسز مریم برہان الدین اونر برانڈز جسٹ پریٹ اور ندا خان برانڈ ، ایڈڈ فیبریکس کے مالک محمد بلال ، ڈریسن ڈاٹ پی کے برانڈ کے مالک سید ولی خان ، فہیم عباس مشہور اینکر پرسن ، بشرا حق اینکرپرسن ، انم حق معروف ٹی وی آرٹسٹ ، میشا علی سنگر اور شو بز ، بلاگرز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والی کئی دیگر مشہور شخصیات موجود تھیں۔

مزیدخبریں