ٹنڈو محمد خان (نامہ نگار) ٹنڈو محمد خان مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے مسجد علی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مولانا امیر حسین رحمانی, محمودالحسن . سجاد ڈومکی ودیگر کی قیادت میں کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام سے قبل اہلبیت رسول ؐ کے شان میں گستاخی کر کے ملک کے حالات دگڑگوں کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ ایک شخص نے امام موسیٰ کاظم، امام حسن عسکری ، اور امام مہدی کے شان میں گستاخی کر کے فرقہ ورانہ فساد پھیلانے کی سازش کی ہے۔ جس سے مسلمانوں کے احساسات و جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی سازشوں کو پاکستان میں بسنے والے سنی شیعہ بھائیوں نے پہلے بھی مل کر ناکام بنایا ہے۔ اور اب اس گھناؤنی سازش اور انتشار کو خاک میں ملا دیں گے۔
فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ناکام بنادیں گے، مولانا امیر حسین
Jul 10, 2021