حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل کے اعلامہ کے مطابق چیمبر کے عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کی منظوری ایگزیکٹیو کمیٹی کی اسپیشل میٹنگ میں دی گئی۔ انتخابات برائے سال 2021-22ء میں نبیل احمد صدیقی چیئرمین، شیخ شوکت علی ممبر اور محمد اصغر خلجی پر مشتمل سہ رُکنی الیکشن کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔