جعفرآباد (رپورٹ عزیزالرحمان) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو کا عوامی مفادات میں اہم اقدام۔ تمام تھانوں میں تعینات لوکل ایس ایچ اوز تبدیل۔ اب کوئی بھی آفیسر اپنے ضلع میں ایس ایچ او تعینات نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو نے عوامی مفادات میں اہم اقدام کرتے ہوئے رینج کے تمام تھانوں میں تعینات لوکل ایس ایچ اوز کا تبادلہ کر دیا۔ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو کا کہنا ہے کہ پولیس کی بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے تمام اقدامات بروکار لائیں گے۔ تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز جو اپنے ہی لوکل اضلاع میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے ان کا تبادلہ دیگر اضلاع میں کر دیا گیا اور اب کوئی بھی لوکل آفیسر اپنے ہی ضلع میں ایس ایچ او تعینات نہیں ہو سکے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد پولیس کو غیر جانبدار اور غیر سیاسی بنانا ہے جس سے عوام کو بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ ہمارا مقصد بھی عوامی خدمت ہے جس کے لئے تمام اقدامات بروکار لائیں گے۔نصیرآباد ڈویزن میں 23 ایس ایچ او تبدیل،ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور۔ جعفرآباد۔کچھی۔جھل مگسی کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ کرکے انہیں دیگر اضلاع میں بھیج دیا گیا۔
نصیر آباد ڈویژن میں بڑے پیمانے پر تھانیداروں کے تبادلے
Jul 10, 2021