محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پرطلباء و طالبات میں تقریری مقابلوںکا انعقاد

Jul 10, 2021

ملتان ( لیڈی رپورٹر) سربراہ نظامِ مصطفٰی پارٹی  علامہ سید حامد سعیدکاظمی نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک اصول پسند، اسلام پسند، روایت پسند اور اورسراپا محبت خاتون تھیں۔ ان کی زندگی کا ہر ہر لمحہ آج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ قوم نے انہیں ماں کا درجہ دیا مادر ملت کا مقام ملنا صرف انکا ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا بھی اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات میں منعقدہ تقریری مقابلہ کی تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا۔ جس میںرانا محمد ندیم انجم،نعیم اقبال نعیم،عبدالماجد وٹو،پروفیسر اعظم حسین، پروفیسر محمود ڈوگر،  رشید عباس خان اورعمران اعظمی نے شرکت کی دریں اثناء طلبا و طالبات کے درمیان منعقدہ تقریری مقابلہ برائے پرائمری سکولز میں اول مناہل فاطمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مون لائٹ ‘دوم فاتح عباس نایاب ڈیسنٹ پبلک سکول ملتان اور سوم علی حیدر گورنمنٹ مون لائٹ پرائمری سکول رہے۔ تقریری مقابلہ برائے ہائی سکولز میں اول عائشہ عبدالرحمان گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائیر سیکنڈری سکول ملتان، دوم زینب رفیق گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول ملتان اور سوم محمد اویس پنجاب دانش سکول ضلع راجن پور رہے۔ تقریری مقابلہ برائے کالجز میں اول جلال الدین ایمبیسڈر اکیڈمی سسٹم ، دوم محمد اویس گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج رہے۔ ان کے علاوہ انگلش مقابلہ تقریر میں اول صفی اللہ گیلانی لاء  کالج بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ، دوم عمیمہ شفیق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ ڈوگراں ، سوم عمران الدین پنجاب دانش سکول ضلع راجن پور اور چہارم زہرہ نعیم گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول رہے۔ 

مزیدخبریں