ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح رح برسی کی تقریب ہوئی جسکی صدارت محمد اشرف قریشی نے کی مہمان خصوصی چوہدری محمد شفیع رامے تھے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف قریشی نے کہا برصغیر کی آزادی کے لئے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں فرنگی سامراج ھندو مہاراج اور نام نہاد مسلم ایجنٹوں کے خلاف محترمہ فاطمہ جناح نے جنگ لڑی برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کرنے کے لئے آپ نے اپنے بھائی قائد اعظم کے شانہ بہ شانہ ناقابل فراموش خدمات انجام دیں قیام پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان کے لئے بھی اپنی خدمات پیش کی عوامی حقوق کے لئے جب تمام مرد بے بس ہو گئے تو آپ نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے آمر کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کی بقا جمہوریت کو بچانیکے لئے جنگ لڑیں آج پھر تحریک پاکستان کے جذبے اور قیادت کی اشد ضرورت ہے پاکستان کو بچانے کے لیے پھر عوام کو جدوجہد کر نا ہوگی۔