ماہرین زراعت نے کہا کہ مونگ پھلی کی اچھی پیداوار کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے لہذاکاشتکار فصل کے لئے کھادوں کی مقدارکا صحیح تعین کرنے کےلئے اپنی زمین کا تجزیہ کروائیں اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کااستعمال یقینی بنایاجائے تاکہ کاشتکاروں کو بہتر فصل حاصل کرنے میں مددمل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کے کاشتکار کھادوں کی مقدارکا درست استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پھلی دارفصل ہونے کے ناطے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی 80فیصد نائٹروجن فضا سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے دوران اور اگست کے آغازمیں جب فصل پھول نکال رہی ہوتی ہے تو 200کلوگرام فی ایکڑیا25کلوگرام فی کنال کی شرح سے جپسم ڈالنے سے بہترین پیداو ار کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔