چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوءے کہا ہے کہ دسواں سی پیک جے سی سی اجلاس 16جولائی کو وڈیو لنک پرہوگا،اسد عمر اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق فیصلوں کیلئے جے سی سی اجلاس اعلی ٰسطح کا فورم ہے،اجلاس میں منصوبوں کاجائزہ لیاجائے گا اور پراجیکٹس سے متعلق فیصلے ہوں گے۔