وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل، مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف اپنا یاہے:عثمان بزدار

Jul 10, 2021 | 19:45

ویب ڈیسک

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف اپنا یاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سوداکرنے کی مذموم کوشش کی اور ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی۔ سابق ادوار میں تنازعہ کشمیر کی بجائے ذاتی تعلقات کو پرموٹ کیا گیا۔ پاکستان کے سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہربین الاقوامی فورم پر بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب دیتاہے اور نہ ہی یہ قومی مفاد میں ہے۔آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران عقل سے عاری ان سیاستدانوں کی بیان بازی انتہائی قابل مذمت ہے۔آر پار کی سیاست کرنے والوں کو متنازعہ بیان باز ی پرقوم سے معافی مانگی چاہیئے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے.

مزیدخبریں