لارڈز: دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا، واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔