وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں۔آبادی میں بے پناہ اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن آبادی اور وسائل میں توازن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ بڑھتی آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہے۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے