ریاض (امیر محمد خان + این این آئی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے خلاف مثبت اقدامات کی وجہ سے رواں برس عازمین حج کی تعداد میں 10 لاکھ تک پہنچی، سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے امت مسلمہ، اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ وہ تمام عازمین کا حج قبول فرمائے۔ انہوں نے حج کے امور اور انتظام دیکھنے والوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو مزید استحکام، امن و خوشحالی عطا فرمائے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ انسانیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔