اسلام آباد (خبر نگار) قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کرونا سے جاں بحق ہونے والوں میں6 افراد کا تعلق سندھ جبکہ ایک ہلاکت کے پی کے میں ہوئی۔ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 732 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کرونا کی تشخیص کے لیے 22 ہزار568 ٹیسٹ کیے گئے۔ کیسز کی شرح3.24 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کرونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کیسز کی شرح سب سے زیادہ مظفر آباد میں7.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں شرح5.74 فیصد سامنے آئی، اسلام آباد میں شرح2.7 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
کرونا نے ایک روز میں 7جا نیں لے لیں ، 158مر یضوں کی حالت نازک
Jul 10, 2022