عید: مصالحے، پھل، سبزیاں، چکن، گھی مہنگے  


لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) عید الاضحی کے موقع پر سرخ مرچ  سمیت گرم مصالحوں کی زائد قیمتوںکے باعث صارفین  کی جانب سے انتہائی کم مقدار میں خریداری کی جارہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں سرخ مرچ  800 روپے کلو، انار دانہ  400 روپے کلو  اور لونگ  24 سو روپے کلو  تک فروکت کئے جا رہے ہیں۔  سبز الائچی کی قیمت  8000 روپے تک وصول کی جانے لگی جبکہ زیرہ  400 روپے کلو، املی 350 روپے کلو، کالی مرچ 1200 روپے اور گرم مصالحہ  بھی1200 روپے کلو تک  فروخت کیا جانے لگا۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ  مرچ مصالحے  سمیت ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے  جس سے ہمارا بجٹ متاثر ہوگیا ہے۔ مصالحہ جات کی قیمتوں میں  مسلسل اضافے پر تاجروں  کا کہنا ہے کہ تمام  اشیاء بھارت سے آتی ہیں لیکن تجارت بند ہونے کے باعث دبئی کے راستے  پاکستان امپورٹ ہوتی ہیں جس سے  کیرج اور فریٹ بھی پڑجاتا ہے۔ اس صورتحال میں کم نرخوں پر  سرخ مرچ  سمیت گرم مصالحوں کو فروخت نہیں کر سکتے ۔ دریں اثناء لاہور اور راولپنڈی میں عید قربان سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے پرواز پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق عید قربان نزدیک آتے ہی اشیائے خورد و نوش سمیت سبزیوں، پھلوں، آئل گھی، روٹی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ گران فروشی روکنے میں ناکام ہے۔لیموں 350،ٹماٹر 200،آلو 60، پیاز 90، سبزی کے علاوہ مفت ملنے والا دھنیا 30 روپے گڈی جبکہ لہسن 270، ادرک 290، مٹر200 جبکہ سبز مرچیں 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔اسی طرح  انڈے 193 روپے درجن، سیب 300،آلو بخارہ، آم 250، کیلا 130 روپے درجن،جامن 250، آڑو200، خوبانی 150، روٹی 20، پراٹھہ 50، دودھ 160، دہی 180، گھی 550، آئل 610، سفید چنے 310، چاول 350 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکا ہے۔ دونوں شہروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی عید کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ عید الاضحی  سے ایک روز قبل شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 10 روپے اضافے سے400روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 7 روپے اضافے سے 276روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت194روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...