راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی مےں ہفتہ کی صبح شدےد بارش سے نالہ لئی مےں پانی کا لےول خطرے کے نشان پر پہنچ گےاموٹر وے کے قرےب سنگجانی مےں کچا کمرہ گرنے پر ملبے مےں دبنے سے اےک شخص جاں بحق اور اےک شدےد زخمی ہوگےا شہرےوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے محفوظ رکھنے کےلئے سائرن بھی بج گئے کمشنر راولپنڈی ڈوےژن نورالامےن مےنگل گلوالمنڈی پل پر پہنچ گئے اور نالہ لئی مےں پانی کی بڑہتی سطح کا جائزہ لےا، ڈپٹی کمپشنر طاہر فاروق اور اےم ڈی واسا محمد تنوےر نے انہےں بتاےا کہ نالہ لئی کے کےچمنٹ اےرےا سےد پور ،اےچ اےث ، گولڑہ ، بوکڑہ مےں شدےد بارش ہوئی ہے جہاں سے پانی کا رےلا نالہ لئی مےں داخل ہوا ہے واسا کی مشےنری بھی نالہ لئی کٹارےاں پل ، اور گوالمنڈی پل پر موجود ہے جبکہ کمےٹی چوک انڈر پاس مےں بارش کا پانی جمع ہونے سے روکنے کےلئے سکر مشےن لگادی گئی سےد پور مےں 47 ملی مےٹر ، گولڑہ مےں54 ملی مےٹر ، بوکڑہ مےں 51 ملی مےٹر ، پی اےم ڈی اےچ اےٹ ٹو مےں 60 ملی مےٹر،شمس آباد مےں45 ملی مےٹر چکلالہ مےں 50 ملی مےٹر بارش ہوئیعید الاضحٰی سے ایک روز قبل موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاوہی نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سب سے بڑے نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہوکر خطرناک سطح کو چھو گیا جس پر پانی کی مانیٹرنگ پر تعینات سرکاری اداروں کو الرٹ کردیاگیاموسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی گوالمنڈی پل پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہا¶ 15 فٹ ہے بعدازاںنالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں بارش رک گئی ہے جسکے بعد منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی راولپنڈی محمد تنویر نے اعلان کیا کہ بارش تھمنے کیوجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ نہیں ہے گذشتہ روز جڑواں شہروں میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹا¶ن, جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود رہی ہیں ،ٹیموں نے صادق آباد چوک، لیاقت باغ، مری روڈ، ائیرپورٹ روڈ، سیدپور سے واسا کی ٹیموں نے پانی نکال دیا ہے موٹر وے کے قرےب سنگجانی مےں کچے کمرے کی چھت گرنے سے 44 سالہ محمد ظہےرجاں بحق ہوگےا جبکہ53 سالہ عمر علی کو زخمی حالت مےں رےسکےو کےا گےا رےسکےو1122 کی ٹےموں نے موقع پر پہنچ کرملبے سے ان افراد کو نکال لےا۔