راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)عید الضحی کے موقع پر اپنے پیغام میںچیئرمین امن کمیٹی مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا عید الضحی شیطانی خواہشات پر چھری پھیرنے کا دن ہے، گوشت متاثرین سیلاب کو دے کرقربانی کوجنت کی سواری بنا لیں، آج محبت پھیلانے اور دشمنیاں ختم کرنے کا دن ہے ، عید الضحی منانے کا اصل طریقہ خدا تعالی کو منانے میں ہے ۔مسلمان کا جو دن گناہ کے بغیر انسانیت کی خدمت میں گزر جائے ، وہی دن اس کے لیے عید کا دن ہے ۔کیونکہ اصل عید غریب کے خوش چہرے کی ہی دید ہے ۔ عید الضحی کے دن اللہ تعالی سنت ابراھیمی ؑادا کرنے پر مزید نعمتوں میں اضافہ کر دیتا ہے ۔خلق خدا کی خدمت سے خُدا خوش ہوتا ہے ۔ اظہار بخاری نے درس دیتے ہوئے کہا شیطان عبادت میں مصروف انسان کو دیکھ کر ماتم کر تا ،اور چیختاہے ، کہ میری ساری زندگی کی محنت ضائع ہوگی ، اب یہ میرا نہ رہا ، رحمان کا ہو گیا۔شیطان کو مایوسی کے دلدل میں پھنسانے کےلیے ضروری ہے ، کہ اللہ تعالی کی عبادت میں گزار کر اس بات کا جائزہ لیاجائے ، کہ ہم اپنے قیمتی لمحے کس طرح گزار یں گے۔ شیطان سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے ، کہ اس کے ہر کام کا الٹ کیا جائے ۔ تو پھر شیطان انسان کو گمراہ نہیں کر سکتا ۔ نفسانی خواہشات قُربان کر نا ہی اصل قُربانی ہے ۔