شہری جانوروں کی آلائشیں مقررہ پوائنٹ پر جمع کریں، اویس منظور تارڑ 

Jul 10, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے راولپنڈی میں قائم 12 فیلڈ سینٹرز پر شہریوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیئے دورہ کیا ،سنٹرز سے شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے بیگز پمفلٹس اور فیس ماسک کی فراہمی جاری ہے اس موقع پر اویس تارڑ نے کہا ہے کہ ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی کے طرف سنٹری سٹاف کو مستعد رہنے کی ہدایت عیدالاضحیٰ کے موقع پر راولپنڈی شہر میں صفائی کا اعلی معیار قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں،شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ پوائنٹ پر جمع کریں صفائی سے متعلق شکایات پر فوری کاروائی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے آر ڈبلیو ایم سی کا سٹاف 24 گھنٹے شہریوں کی خدمت کے لیے حاضر ہے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نالیوں اور عوامی گزرگاہوں پر نہ پھینکی جائیں آر ڈبلیو ایم سی کی طرف سے سالڈ ویسٹ لفٹنگ کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں