کراچی (نیوز رپورٹر) ضلع وسطی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچانے کے کام کا آغاز ہوچکا۔ بوہری برادری آج عیدالاضحی منارہی ہے، اس لئے ضلع وسطی میں آج ہفتے کے روز سے ہی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ وسطی کے وسائل کم ہونے کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طہ سلیم کی ہدایت پر سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کی جانب سے افرادی قوت اور آلائشیں اٹھانے کے لئے گاڑیاں بھی کرائے پر حاصل کرلی گئی ہیں۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر بارش کے امکانات کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
بوہری برادری