” قربانی کی کھا لیں مدارس اہلسنّت کو دی جائیں“


کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دسو ےں ذی الحجہ ےوم النحر مےں امت مسلمہ کا کو ئی عمل اللہ کے نزدےک جانور کی قربانی سے زےا دہ محبو ب نہےں ہے۔ عید الالضحیٰ میں قربانی اس عہد کی تجدید و اعتراف ہے کہ ہما را جینا مرنا اللہ کےلئے ہے ،زندگی کا مقصد دین کی سرفرازی ہے اور اس کےلئے کسی قربانی سے گریز نہ کرنا مقصد ِحیا ت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی میں جانور کی قربانی کا مقصد گوشت کا حصول نہیں ،خالصتاً رب کی رضا ہونا چاہیے۔ انہو ں نے دارالعلوم مصلح الدین میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسفہ قربا نی کا اولین مقصد امت مسلمہ کا اللہ کی رضا اور خوشنودی کےلئے جان و مال اور خواہشات نفس کو قربا ن کرنے کے جذبو ں کو مستحکم کرنا ہے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ 
اپنے جانورو ں کی قربانی کے جانوروں کی کھا لیں مدارس اہلسنّت کو دے کر غریب طلبہ کی مدد اور دین کی ترویج و اشاعت میں معاون بنیں ۔نیز جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نماز عیدالاضحی 6:30 پر میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں پڑھائیں گے۔
شاہ عبد الحق

ای پیپر دی نیشن