مادر ملت کی جدوجہد کو قومی تاریخ میں یاد رکھا جائیگا۔ اسلم فاروقی


کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کی تکمیل کے لئے جدوجہد میں اپنی جان دیدی لیکن قائد اعظم کے میشن کو نہیں چھوڑا ان کی جدوجہد کو قومی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک پاکستان کی رہنما اور قائد اعظم کی چھوٹی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 55 ویں برسی کے موقع پر ایم کیو ایس سی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ قوم نئی نسل اور آئندہ نسلوں کی بقا کے لئے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی جدوجہد کو جاری رکھے اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ایصال ثواب اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی اور قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اسلم فاروقی

ای پیپر دی نیشن