کراچی(سٹی نیوز)امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے یوسیز چیئرمین،وائس چیئر مین اور کونسلرزچرم قربانی مہم میںبخوبی کردار ادا کریں،کارکنان الخدمت کی امدادی اور فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر اورچرم قربانی مہم کے سلسلے میں رابطے کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی علاقہ نارتھ کراچی کے تحت گلشن عثمان مسجد میں ورکرز کنونشن کے شرکا سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش ہر مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی والخدمت نے بخوبی کردارادا کیا ہے۔زلزلہ ہو،سیلاب زدگان،قدرتی آفات،بارش متاثرین یا کوئی اور مسئلہ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ قدم بقدم کھڑی رہتی ہے۔امت مسلمہ کو جب بھی کوئی پریشانی لاحق ہوتی ہے تو وہاں جماعت اسلامی اپناموثر کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر امسال بھی الخدمت وجماعت اسلامی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کررہی ہے ،تا کہ غریب،مسکین اور ناداروں کی مدد کی جاسکے#
محمد یوسف