سکھر میں مون سون کی بارش نے بلدیاتی اداروں کی قلعی کھول دی

Jul 10, 2022


سکھر/روہڑی ( بیورو رپورٹ/نامہ نگاران )سکھر مےں مون سون کی بارش بلدےہ اور محکمہ ہےلتھ کے افسران کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی نشےبی علاقے زےر آب ، مون سون کی بارش ،بلدےہ سکھر اور پبلک ہےلتھ کے افسران کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی، برساتی پانی کی نکاسی کا عمل کئی گھنٹوں بعد بھی شروع نہ ہوسکا ،رہائشی و تجارتی مرکز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،، علاقوں میں برساتی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا شہر کی اہم شاہراہ شالےمار روڈ ، جےل موڑ ، سکھر اسٹےشن کے سامنے شاہراہ ، بکھر چوک ، رائل روڈ ، حےدری مسجد، جئے شاہ چوک ، پےرزادہ گراﺅنڈ، تانگہ اسٹےنڈ ایوب گیٹ،گھنٹہ گھر، اسٹیڈیم روڈ ،مینارہ روڈ،جیلانی روڈ ،ایوب گیٹ ،گھنٹہ گھر ،رہس کورس روڈ ،سوکھا تالاب،ریلوئے انجن شیڈ کالونی،نیو پنڈ ،گڈانی پھاٹک،مائیکرو کالونی ،بھوسہ لائن، قریشی گوٹھ ،نمائش چوک ،مہران مرکز سمیت شہر کے مختلف رہاشی علاقوں میں برساتی پانی جمع رہا جبکہ خطےر رقوم سے پانی کی نکاسی کےلئے خرےدے جانے والے ہےوی جنرےٹر بند رہنے کی وجہ سے بارش کا پانی دن بھر سڑکوں پر جمع رہا جس کی وجہ سے شہرےوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، صفائی عملہ بھی حسب رواےت ڈےوٹی سے غائب رہا جس کی وجہ سے شہرےوں اور تاجروں نے اپنی مدد آپ دوکانوں اور گھروں کے سامنے سے گندگی، کچڑ صاف کی شہر مےں بارش کے بعد کی صورتحال پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش نے میونسپل انتظامیہ، منتخب نمائندوں کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے،اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجو دآج تک نکاسی نظام بھی درست نہیں ہوسکاآج پورا شہر کی سڑکےں تجارتی مراکز بارش کے پانی مےں ڈوبے نظر آرہے ہےں بارشوں کی پیشگی اطلاع کے باوجود میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے نکاسی نظام کی درستگی اور برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے، گزشتہ شب ہونیوالی بارش کے باعث تجارتی مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں برساتی پانی جمع ہونے سے تاجروں اور عید کی خریداری کیلئے آنیوالے خریداروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روہڑی سے نامہ نگار کے مطابق مون سون طوفانی برساتی اسپیل نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا روہڑی میں بھی تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی نشیبی علاقے زیر آب ہرطرف پانی ہی پانی سڑکیں تالاب کے مناظر پیش کرنے لگیں بیشتر ریلوے کالونیاں پانی میں ڈوب گئی درجنوں ریلوے کوارٹروں،داکانوں اورگھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ لاکھوں روپے کا گھریلو قیمتی سامان برساتی پانی میں تیرتا رہا ریلوے ملازمین تاجروں اورشہریوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا بجلی کی فراہمی بھی کئی گھنٹے معطل رہی ۔

مزیدخبریں