پنگریو(نامہ نگار) پنگریوکے گاﺅں حاجی عبدالخالق آرائیں کی رہائشی خاتون نے مبینہ طورپرپھنداڈال کرخودکشی کرلی جبکہ ورثاء نے واقعے کوقتل قراردیتے ہوئے متوفیہ کے شوہرسسراورساس کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے ۔اس ضمن میں شادی شدہ خاتون جاجوکولہی نے اپنے گھر میں مبینہ طورپر پھنداڈال کرخودکشی کرلی ۔اس موقع پرمتوفیہ کے والدستروکولہی اوردیگرورثاء نے اس واقعے کوقتل قراردیااورالزام عائدکیاکہ جاجوکو اس کے شوہر‘سسراورساس نے مل کرقتل کیاہے جس کانوٹس لیاجائے اورواقعے کی تحقیقات کرواکر ملزمان کوگرفتارکیاجائے۔ دوسری جانب پنگریوسے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کامزداالٹنے کے باعث ایک محنت کش جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔ پنگریوشہراورملحقہ دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش کراچی میں مزدوری کے لے گئے ہوئے تھے جوکہ عیدکے موقع پرکراچی سے اپنے گھروں میں عید منانے کے لیے واپس آرہے تھے کہ ٹھٹھہ کے قریب ان کا مزداٹائربرسٹ ہونے کے باعث الٹ گیاجس کے نتیجے میں پنگریوکے نواحی گاﺅں حیات شیدی کارہائشی نوجوان محنت کش منورعلی شیدی ہلاک اور12محنت کش زخمی ہوگئے جن میں محمدرفیق۔سلمان آفتاب اوردیگرشامل ہیں متوفی نوجوان کی لاش گھرپہنچنے پرکہرام مچ گیااورعیدکی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔
گاﺅں حاجی عبد الخالق میں خاتون کی نعش گھر میں پھندے سے لٹکی ملی‘ متوفیہ کے گھر والوں نے سسرال والوں کو قاتل قرار دیدیا
Jul 10, 2022