ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا گیا‘ واپڈا یونین


سکھر( بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین سکھرکی جانب سے اپنے مطالبات کے حق مےں رےلی نکال کر احتجاجی دھرنا دےا گےا جس مےں ملازمےن کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سید زاہد حسین شاہ،شجاعت علی گھمر، عقیل احمد دایو ،جاوید عباسی دےگر مقرر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت وقت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سابق حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے پورا ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے قومی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔ریٹائرڈ ملازمین ابتک پینشن سے محروم ہیں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا پے اشیاءخوردنوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ،عوام شدید پریشان ہیں مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشی کررہے ہیں جو حکومت کے لئے لمحہ فکریہ بنتا جارہا ہے مقررین رہنماو¿ں نے کہا کے ملازمین کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے،رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کے ملک میں بے روزگاری اور بے چینی کی صورتحال ختم کی جائے اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت اگر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر کے محنت کش اپنے حقوق کیلئے احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے۔نواب شاہ سے نامہ نگار کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرکورکرز یونین نواب شاہ کے زیر اہتمام ملازمین کی بڑی تعداد نے واپڈا کی ممکنہ نجکاری ،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے و دیگر حقوق کے حصول کیلئے یوم مطالبات کے سلسلے میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی ،دھرنے اور جلسے کی قیادت محمد انور بلوچ اصغر خاصخیلی ودیگر کر رہے تھے ۔میرپورخاص سے بیورورپورٹ کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین(سی بی اے) ڈویژن و زون میرپورخاص کے زیر اہتمام ہائیڈرو یونین کے مرکزی و صوبائی قائدین کی ھدایت پر نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاج یوم مطالبات کے حوالے سے ڈویژن آفیس سے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر یونین عہدیداران زونل چیئرمین حاجی محمد یوسف سومرو،زونل چیف آرگنائیزر اکبر خان لغاری،ڈویزنل چیئرمین شاھد علی کاظمی،ڈویزنل سیکریٹری سکندر علی مہر،زونل جوائنٹ سیکریٹری لیاقت قائمخانی،محمد اقبال لودھی،فراز،عتیق الرحمان عباسی،محمداحتشام،دانش یامین عباسی،واحد بخش خاصخیلی، عبدالجبار لغاری،غلام رسول عباسی،فتح علی شاہ،محمد علی قائمخانی،غلام نبی قریشی،ملک عبدالکریم،ذوالفقار آرائیں،صدیق انصاری،محمد عارف بھٹی و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت واپڈا اور بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا خیال دل سے نکال دے۔

ای پیپر دی نیشن