لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان نے قوم کو عیدالاضحی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عیدالاضحی خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے اوردین اسلام غریب لوگوں کو خوشی کے تہواروں میںشامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے اور ہمارا خلاقی،قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔