الکہف ٹرسٹ چولستان ،گلگت میں مستحقین کیلئے قربا نی کریگا: ابراہیم نقشبندی

Jul 10, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ قحط زدہ چولستان میں انسانیت سسک رہے، بھوک،افلاس پانی اورخوراک کی قلت کی وجہ وہاں لوگوں کے سینکڑوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں لوگ نقل مکانی پرمجبور ہوگئے ہیں۔ ان حالات میں الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ نے مخیر حضرات کے تعاون سے چولستان،گلگت،پارہ چنار،گوجرانوالہ اورلاہورسمیت دیگرشہروں میں مستحقین کیلئے عید قربان کے موقع پر 200دوسو سے زائد بڑے جانورگائے وغیرہ کی قربانیاں اورایک سو کے قریب چھوٹے جانوروں کی قربانی کرنے کا انتظام کیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے اندرون چولستان میں پانی کی فراہمی، مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ چولستان میں پانی کے مسائل کے مستقل حل اور دینی و عصری تعلیم و تربیت کے لئے کوششیں اور سدھارو والے ٹوبہ پر بڑا سولر واٹر سسٹم، واٹر فلٹریشن پلانٹ، مسجد اور مدرسہ کے بڑے پروجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جلد ہی مقامی لوگوں کے لیئے فری میڈیکل کیمپس بھی لگایا جائے گا۔

مزیدخبریں