سنت ابراہیمی ادا کرتے وقت حقوق العباد کو مد نظر رکھیں: حسن مرتضیٰ 

Jul 10, 2022


لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔اہل وطن عید مناتے وقت اپنے بے وسیلہ بہن بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں۔عید الالضحی کے حوالے سے اپنے پیغام میں سےد حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی ادا کرتے وقت حقوق العباد کو مد نظر رکھیں۔عید کے موقع پر پاکستان،جمہوریت،آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی دعائیں مانگی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی سپورٹ ہماری سیاسی قربانی کی زندہ مثال ہے۔چاہتے ہیں کہ ملک میں برداشت ،باہمی عزت واحترام اور رواداری بڑھے۔ پیپلز پارٹی کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کی امداد کی نادر مثال ہے۔

مزیدخبریں