بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر سابق وزیر اعظم  تھریسامے کا جشن‘ رقص کی ویڈیو وائرل

لندن (آئی این پی) رہنما کنزرویٹو پارٹی بورس جانسن کے بطور وزیر اعظم مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم تھریسامے کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھریسامے کو بورس جانسن کے مستعفی ہونے کے فوری بعد ایک میوزک شو میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تب کیا ہے۔ویڈیو ایک کنسرٹ کی ہے جہاں اسٹیج پر فنکار پرفارمنس دکھا رہے ہیں تو وہیں تھریسامے بورس جانسن کے مستعفی ہونے کی خوشی میں جھوم رہی ہیں۔بورس جانسن نے متعدد اسکینڈلز کے سامنے آنے اور کابینہ اراکین کے چھوڑ جانے کے بعد بطور وزیر اعظم مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
برطانیہ/ جشن

ای پیپر دی نیشن