میامی (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور چین کے وزراء خارجہ کی انڈونیشیا کے شہر میامی میں ملاقات ہوئی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہماری ملاقات سود مند، واضح اور تعمیری رہی۔ امریکہ، چین تعلقات نہ صرف ہمارے بلکہ پوری دنیا کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ بیجنگ کے ساتھ سفارتکاری کے راستے کھلے رکھیں گے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بات چیت باہمی افہام و تفہیم بڑھانے اور غلط فہمیاں کم کرنے میں مدد دے گی۔ چین، امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کی مشاورت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، صحت عامہ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
بلنکن ملاقات
چینی ہم منصب سے ملاقات، سفارتکاری کے راستے کھلے رکھیں گے: امریکی وزیر خارجہ
Jul 10, 2022